ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف آج ملک بھر میں یوم مزاحمت

ایس سی ایس ٹی ایکٹ میں تبدیلی کے خلاف آج ملک بھر میں یوم مزاحمت

Wed, 02 May 2018 12:24:37    S.O. News Service

نئی دہلی، یکم مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) ایس سی ایس ٹی ایٹ ،دلت قانون میں ترمیم کے خلاف آج 1 مئی کو ملک میں دیگردلت تنظیمیں یو م مزاحمت منانے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل عدالت اعظمیٰ نے دلت قانون میں ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے گرفتاری پر روک لگا دی تھی۔ اس فیصلہ کے خلاف پورے ملک میں دلت 1 مئی کو جمع ہوں گے اور دیگر مقامات پراپنے مظاہر ہ کے زریعہ مخالفت کا اظہار کریں گے۔

نیشنل دلت مومنٹ فار جسٹس (این ڈی ایم جے)کے سربراہ ڈاکٹر وے اے رمن ناتھن نے احتجاجی مظاہرہ کو امن کے ساتھ انعقاد کرنے کی گزارش کی ہے۔ناتھ کے مطابق ، دلتوں کی آواز بلند کرنے کے لئے قائم ہوئے نیشنل کوالیشن بینر میں 1 مئی کو تمام اضلع اورریاستی ہیڈ گواٹرس میں امن کے ساتھ مظاہرہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

ناتھن نے کہا کہ یکم مئی کو بینل اقوامی یوم مزدور بھی منایا جاتا ہے۔ اس لئے اس دن کو منتخب کیا گیا ہے، ناتھن کے مطابق ہندوستان کے مزدو طبقہ کے زیادہ ترین لوگ درس فہرست ذات اور درس فہرست قبائلوں سے آتے ہیں۔ ہمیں دلتوں ، قبائلوں، خواتین اور بچوں کے انسانی حقوق کے لئے بہت کچھ کرنا ہے۔ وہ اب بھی تشدد اور امتیازی سلوک سح رہے ہیں۔

ناتھن نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ دلت قانون کے تحت عدالت اعظمیٰ کے فیصلہ کے خلاف ایکم مئی کو قومی یوم مزاحمت کے طور پر منائیں ۔ انہوں نے کارکنان ، کامزدور طبقہ ، مزدور تنظیمیں ، انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی اداروں سے مدد مانگی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب روز پورے ملک میں خاموش ترین طریقہ سے مظاہرہ کیا جائے گا۔

نیشنل کوالیشن نے حکومت کے سامنے 12 اہم مطالبہ پیش کئے ہیں۔ ان مطالبوں میں ایک یہ بھی ہے کہ حکومت یہ تے کرے کی دلت قانون کا مقام وہی رہے گاجو20 مارچ کے فیصلہ سے قبل تھا۔اور نہ تو اس میں عدلیہ دخل دے اور نہ ہی پارلیمنٹ ۔

اس سے قبل دلتوں نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کی مخالفت میں 2 اپریل کو بھارت بند کیا تھا۔


Share: